پاکستان میں سوشل میڈیا سائیٹس متاثر وجہ سامنے ناں آ سکی

83

فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسزاتوار کو رات گئے تک متاثر رہیں، سوشل میڈیا سائٹس کی سروسز متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، انٹرنیٹ آبزرویٹری کے مطابق پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہیں ، دوسری جانب صارفین سوشل میڈیا پر سروسز متاثر ہونے کی شکایت کر تے رہے، سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔۔تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ یوٹیوب اور ٹوئٹرکام نہیں کر رہے۔ عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سروس کیوں ڈاؤن ہوئی تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ