ملک میں انٹر نیٹ کی سست روی،شکایات کی تحقیقات جاری

131

پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹر نیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں انٹر نیٹ تک رسائی کی مجموعی صورتِ حال نارمل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں گزشتہ روز فیس بک، یو ٹیوب، انسٹا گرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی۔ 

مزید خبریں

آپ کی راۓ