پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان کی اپیل

112

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے ریاست سے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔

علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ جس طرح انوار الحق کاکڑ صاحب نگراں وزیراعظم ہیں، اُسی طرح نگراں چیئرمین گوہر خان ہیں۔

مزید خبریں

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 3...

آپ کی راۓ