شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

126

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پشاور کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے میرے وکیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ