شیر مروت اور تیمور جھگڑا میں جھگڑا

117

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنماء الیکشن لڑے۔

اس معاملے پر مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا ہے، ان ہی کے حکم پر پشاور سے الیکشن لڑوں گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت حلقہ این اے 32 پر الیکشن لڑنےکے لیے کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ