حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر حملے کیے، حزب اللّٰہ نے جبل ہرمون پر اسرائیلی ایئر بیس کو 62 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی علاقوں میں حملوں کے سائرن بجائے گئے، اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے بیشتر راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا۔
دوسری جانب امریکا اور فرانس نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان مفاہمت کی کوششیں شروع کر دیں ہیں۔
حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے حزب اللّٰہ پر حملوں کا اسی طرح جواب دیں گے، غزہ کی جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
لکی مروت میں دہشت گردوں نے نجی فیکٹری کی بس کو نشانہ بنا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی...