بنگلادیش کے کرکٹر شکیب الحسن کی عام انتخابات میں جیت

108

بنگلادیش میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کا حزب اختلاف جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔

36 سالہ آل راؤنڈر نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو 1 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔

میڈیا رپورٹس کی مطابق ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ نے کھلاڑی کی جیت کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ انتخابات سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں انتخابات میں کسی سنگین رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے لیکن پھر بھی فکر مند ہیں کہ وہ کرکٹ اور سیاست میں توازن برقرار رکھ سکیں۔

انہوں نے تاحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے۔ وہ بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں آئی سی سی نمبر ون آل راؤنڈر رینکنگ رکھنے والے واحد کرکٹر ہیں۔

مزید خبریں

گیلپ کے عالمی سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر معیشت اور امن دونوں حوالوں سے نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ 60 ممالک میں کیے گئے گلوبل اکنامک گیل...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کی ...

اسلام آباد: پاکستان نے یمن میں ایک بار پھر تشدد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی وحدت اور علاقائی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعاد...

آپ کی راۓ