
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انشاء اللّٰہ انتخابات کے بعد بھٹو کیس پر فیصلے کی اُمید ہے، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے، چیف جسٹس کی بات میں زیادہ وزن ہے یا چند سینیٹرز کی بات میں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے بھی قرارداد پاس کروالیں پھر بھی انتخابات 8 کو ہوں گے، پیپلز پارٹی نے کراچی اور حیدر آباد کا بلدیاتی انتخابات جیتے ہیں، دونوں شہروں میں میئرز کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کو موقع دیں گے، پیپلز پارٹی نے کراچی میں بہت ترقی کی ہے، پُرامید ہوں کہ کراچی کے عوام اس بار پیپلز پارٹی کو ضرور موقع دیں گے۔