
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے فوری طور پر پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کی منظوری دے دی، یہ 70 کروڑ ڈالرز آج پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق اس منظوری سے مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 1 ارب 90 کروڑ ڈالرز جاری ہو جائیں گے، یہ 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام اپریل میں مکمل ہو جائے گا۔
ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر شرحِ تبادلہ برقرار رکھ کر غیر ملکی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانا ہوں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...