
پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، ایسا نہ ہو پھر سے ڈر کر چھپ جائے، میرے مخالف کو ہر صورت میں چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے۔
رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، خون چوسنے والے شیر کا پیٹ 3 باریاں لے کر بھی نہیں بھرا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں اب صرف دو جماعتیں ہی رہ گئی ہیں، ایک قائد عوام کی پیپلز پارٹی اور دوسری جنرل ضیا مرحوم کی ن لیگ ہے، صرف پیپلز پارٹی الیکشن اپنے منشور پر لڑ رہی ہے، باقی پارٹیوں کے پاس منشور نہیں، قوم کا احساس نہیں، انہیں بس فکر ہے کہ چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں۔