ایران کے ساتھ تناؤ ختم، سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

40

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان ایران کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

جمعہ کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکرڑ کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اڑھائی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربرہان، نگراں وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ