راحت فتح علی خان کے شاگرد پر تشدد کی ویڈیو

104

گلوکار راحت فتح علی خان کے شاگرد پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیاء ٹرسٹ کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان گھریلو تشدد کے خلاف سرگرم برٹش ایشیاء ٹرسٹ کے سفیر ہیں جو شاہ چارلس نے 2007ء میں قائم کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان برٹش ایشیاء ٹرسٹ کے سفیر کے طور پر شاہ چارلس سے کئی بار ملاقات کر چکے ہیں، اس ٹرسٹ کا مقصد غربت سے نمٹنا اور کمیونٹی تعلقات قائم کرنا ہے۔

برٹش ایشیاء ٹرسٹ پاکستان اور بھارت میں ذہنی صحت کے اقدامات چلاتا ہے۔

اس معاملے پر برٹش ایشیاء ٹرسٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور واقعے کا فوری جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کی اپنے بیک سنگر پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

یہ واقعہ گزشتہ سال امریکی شہر ہیوسٹن کے ایک ہوٹل میں پیش آیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ