ایران میں نو پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات جاری

106

سیکیورٹی معاون گورنر سیستان بلوچستان نے کہا ہے کہ سراوان میں پولیس فائرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

زخمیوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے 3 افراد تھے، متاثرین کے اہلخانہ اور پاکستانی عوام سے گہری ہمدردی ہے۔

سیکیورٹی معاون کا مزید کہنا تھا کہ سیستان بلوچستان میں عدم تحفظ پیدا کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کُن اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد ایران میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے 

مزید خبریں

آپ کی راۓ