ن لیگ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا: اسد عمر

19

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کافی حد تک یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اب ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹ لے کر اقتدار میں نہیں آئی، اگر وہ ووٹ لے کر آتے تو انہیں عوام کی مشکلات اور مسائل کی فکر ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی اور حل نہیں، اور موجودہ حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو ایک بار پھر مل بیٹھنا ہوگا۔ اسد عمر کے مطابق ملک کو آگے بڑھانے کے لیے نیا میثاقِ جمہوریت ناگزیر ہو چکا ہے۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایران کی صورتحال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے، تاہم ایران کے معاملے پر پاکستان نے ایک مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

قبل ازیں اسد عمر نے کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات کو پارٹی قیادت کے درمیان مشاورت کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ