
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ انہوں نے خود کیا اور اس حوالے سے کسی ملک یا رہنما نے انہیں قائل نہیں کیا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا عرب ممالک یا اسرائیلی حکام نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے پر آمادہ کیا؟
اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ “کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا۔”
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز ایران میں تقریباً 800 افراد کو پھانسی دیے جانے کا امکان تھا، تاہم کسی کو بھی پھانسی نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت کا بہت بڑا اثر پڑا، جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ٹرمپ کے اس بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس فیصلے پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔