اسرائیل کا جنگی ہیلی کاپٹر تباہ

20

مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خراب بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ منتقلی کے دوران حفاظتی آلات کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر زمین پر گر گیا۔

حادثہ اسرائیلی بستی گوش عتصیون کے قریب ایک رہائشی علاقے کے نزدیک پیش آیا، تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ واقعے کے وقت وہاں کوئی شہری موجود نہیں تھا، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔

ادھر اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومر بار نے واقعے کی تحقیقات کے لیے فوجی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں حماس رہنما سمیت 12 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ