
سرگودھا کے نواحی علاقے میں شدید دھند کے باعث منی ٹرک کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق منی ٹرک گلا پور کے قریب بنگلہ نہر میں جا گرا، تاہم نہر خشک تھی۔ حادثے کے وقت منی ٹرک میں 23 افراد سوار تھے جو ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔