
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملک میں سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کی درخواست دی ہے، تاہم تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کو مذاکرات کرنا ہوں گے، جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سیاسی اسیران کی رہائی سے مثبت تاثر جائے گا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر ابہام پایا جاتا ہے، آدھی جماعت انقلاب اور آدھی مذاکرات کی بات کرتی ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق بیرسٹر گوہر ایک موقف اختیار کرتے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں جونیئر وزیر مختلف رائے رکھتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا افغانستان سے دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہیں، تاہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ان کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کے بقول سیاسی قیادت کو واضح اور یکساں مؤقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ ملک میں سیاسی استحکام ممکن ہو سک