گل پلازہ میں غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف

16

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ گل پلازا کے مالک نے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عمارت میں 1200 دکانیں تعمیر کیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق منظور شدہ نقشے میں 1021 دکانوں کی اجازت تھی، تاہم 179 دکانیں زائد تعمیر کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی راہداریوں اور ایمرجنسی اخراج کے راستوں پر بھی دکانیں بنائی گئیں، جو سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایس بی سی اے کا مزید کہنا ہے کہ 1998 میں گل پلازا میں اضافی منزلیں تعمیر کی گئیں، جبکہ پارکنگ ایریا میں دکانیں قائم کی گئیں اور چھت کو بھی پارکنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔

اتھارٹی کے مطابق منظور شدہ نقشے میں گل پلازا کے لیے بیسمنٹ سمیت تین منزلوں کی اجازت تھی، تاہم 2003 میں اضافی منزل کو ریگولائز کیا گیا تھا۔

ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ عمارت میں کی گئی ان خلاف ورزیوں نے نہ صرف قوانین کی پامالی کی بلکہ شہریوں کی جان و مال کو بھی خطرے میں ڈالا۔ مزید قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ