
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر کنٹرول کے لیے یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لیتے ہوئے طاقت کے استعمال کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ ڈیووس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ اور آرکٹک خطے سے متعلق ایک مشترکہ فریم ورک پر اتفاق ہو گیا ہے، جو امریکا اور نیٹو ممالک کے مفاد میں ہوگا۔
ٹرمپ کے مطابق یہ فریم ورک سکیورٹی، معدنیات اور دیگر امور پر مشتمل ہے، جبکہ ڈنمارک، گرین لینڈ اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے