
نیوزی لینڈکے نارتھ آئی لینڈ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی افراد لاپتا ہو گئے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ماؤنٹ مانگانوئی ہالیڈے پارک میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے بعد گھروں کو خالی اور متعدد سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ مشرقی ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے