نان پی ٹی اے فون رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

26

ایف بی آر نے آئی فون سمیت چار معروف درآمدی موبائل فون برانڈز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے استعمال شدہ اور پرانے موبائل فونز کی درآمد کے لیے نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کرتے ہوئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035 آف 2026 جاری کر دی ہے۔

نئی ویلیوایشن کے تحت 62 اقسام کے استعمال شدہ موبائل فونز، جن میں ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس شامل ہیں، پر نظرثانی شدہ ویلیوز لاگو ہوں گی۔ یہ ویلیوز بغیر پیکنگ اور بغیر ایکسیسریز درآمد ہونے والے فونز پر نافذ ہوں گی، جبکہ شرط عائد کی گئی ہے کہ فون کم از کم چھ ماہ قبل ایکٹیویٹ ہو چکا ہو۔

رولنگ کے مطابق استعمال شدہ آئی فون 15 پرو میکس کی کسٹمز ویلیو 460 ڈالر، آئی فون 14 پرو میکس 360 ڈالر، آئی فون 13 پرو میکس 295 ڈالر اور آئی فون 11 کی ویلیو 95 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح سام سنگ گلیکسی ایس 23 الٹرا 255 ڈالر، ایس 22 الٹرا 160 ڈالر اور نوٹ 20 الٹرا 115 ڈالر جبکہ گوگل پکسل 9 پرو ایکس ایل کی ویلیو 260 ڈالر رکھی گئی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق نئی ویلیوایشن عالمی مارکیٹ قیمتوں کے مطابق مرتب کی گئی ہے جس کا مقصد انڈر انوائسنگ کی روک تھام، ریونیو میں اضافہ اور درآمدی نظام میں شفافیت کو فروغ دینا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ