
ڈیووس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کر دیے۔ دستخطی تقریب میں دیگر عالمی رہنما بھی شریک تھے۔
تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چارٹر پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور مختصر گفتگو بھی ہوئی۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے غیر مسلح ہونے کا وعدہ کیا ہے، تاہم اگر حماس نے ہتھیار نہ چھوڑے تو “ان کا خاتمہ کر دیا جائے گا”۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے کا اعلان کیا تھا