بھارتی ائیر لائن کو تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ

19

اسلام آباد/نئی دہلی (نیوز ڈیسک)

بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ہزاروں پروازوں کی منسوخی سے دسیوں ہزار مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے ایئرلائن پر 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 24.5 ملین ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن کی ناقص پائلٹ روسٹر منصوبہ بندی کو موجودہ بحران کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اخبار کے مطابق ڈی جی سی اے نے ایئرلائن کے ہیڈ آف آپریشنز کنٹرول کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے اعلیٰ انتظامیہ کو سخت وارننگ بھی جاری کی ہے۔ ریگولیٹر کا مؤقف ہے کہ ایئرلائن نے آپریشنل بفرز کو نظرانداز کیا، جبکہ عملے اور طیاروں کے حد سے زیادہ استعمال نے پورے نظام کو مفلوج کر دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق جرمانے اور انتظامی کارروائی کے بعد ایئرلائن کی ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں، جس کے باعث دسیوں ہزار مسافر مختلف شہروں میں دربدر ہو گئے

مزید خبریں

آپ کی راۓ