بانی پی ٹی آئی کاایکس اکاونٹ رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع

26

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف ادارے میں دو انکوائریز زیرِ التوا ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو رجسٹرڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے متعدد مرتبہ اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، تاہم بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔

این سی سی آئی اے نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ حکومت گزشتہ ساڑھے تین برس سے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کروانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کو آئندہ سماعت کے دوران ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، جبکہ عدالت اس معاملے پر مزید کارروائی کرے گی

مزید خبریں

آپ کی راۓ