مریم نواز کی طرف سے بڑی خوشخبری مفت سفری سہولت

5

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کے تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ لاہور میں شہریوں کے لیے ایک جامع اور مؤثر ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت بسنت کے دنوں میں شہری بلا رکاوٹ سفر کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق بسنت کے تہوار کے دوران پنجاب کی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور عوام کو اپنی روایتی خوشیاں واپس دی جائیں گی۔ مریم نواز نے بتایا کہ رواں برس بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 10 لاکھ موٹر سائیکل سواروں میں ڈور سے بچاؤ کے لیے مفت وائر تقسیم کی جا رہی ہے۔ بسنت سے قبل غیرقانونی پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف 621 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ ڈور یا پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران چرخی ڈور کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور ممنوعہ یا خطرناک ڈور استعمال کرنے والوں کو 5 سال قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح 35 انچ سے بڑی پتنگ اور 40 انچ سے بڑے گڈے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

مزید سہولت کے لیے بسنت کے دنوں میں لاہور میں 500 فری بسیں چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو آسان اور محفوظ سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ تمام اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ بسنت کا تہوار روایتی جوش و خروش اور امن کے ساتھ منایا جا سکے

مزید خبریں

آپ کی راۓ