سابق طاقتور بیوروکریٹ سعید مہدی کی کتاب منظر عام پر آ چکی

1

اسلام آباد:

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری اور ملک کے بااثر بیوروکریٹ رہنے والے محمد سعید مہدی نے پاکستان کی سیاسی اور انتظامی تاریخ پر مبنی اپنی یادداشتیں “The Eyewitness: Standing in the Shadows of Pakistan’s History” کے عنوان سے شائع کر دی ہیں۔

کتاب کی اشاعت کا اعلان لائٹ اسٹون پبلشرز کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سعید نے ہفتے کی شام ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر محمد سعید مہدی نے کہا کہ وہ تاریخ کے عینی شاہد رہے ہیں اور اس کتاب میں انہوں نے دو صدیوں پر محیط اپنے مشاہدات اور تجربات کو قلمبند کیا ہے، جنہیں زندہ تاریخ کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کتاب میں ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے، ان کی آخری ملاقاتوں، محترمہ بے نظیر بھٹو کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی، جنرل ضیاء الحق کے دور اور جنرل مشرف کے خلاف کارروائی کے بعد پیش آنے والے واقعات سمیت جیل میں گزارے گئے دو برسوں کے حالات بھی شامل ہیں۔

محمد سعید مہدی کے مطابق انہوں نے اپنی تحریر میں نہ کسی کی غیر ضروری تعریف کی ہے اور نہ بلاوجہ تنقید، بلکہ واقعات کو اسی طرح بیان کیا ہے جیسا انہوں نے خود دیکھا۔

امینہ سعید نے کہا کہ اس کتاب پر کام کرنا ایک منفرد تجربہ رہا اور مصنف نے اسے لکھنے کا فیصلہ کرنے میں 25 برس صرف کیے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ