اساس انٹرنیشنل سکول کا بڑا قدم سابق ناسا انجینئرمسٹرگیبریل مہمان خصوصی

6

اساس (ASAS) انٹرنیشنل اسکول کے زیرِ اہتمام کمیونٹی سینٹر، جی نائن اسلام آباد میں ایک اہم تعلیمی سیمینار “From Imagination to Innovation: A STEAM Journey” کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں جماعت ششم سے اے لیول تک کے طلبہ نے شرکت کی، جس کا مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ، جدت اور مستقبل کی ضروری مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی معروف ایرو اسپیس ایجوکیٹر اور ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر (KSC) کے سابق انجینئر مسٹر گیب گیبریل تھے۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور میتھمیٹکس (STEAM) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حقیقی تجربات کی مثالوں کے ذریعے طلبہ کو جدت، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور جدید شعبوں میں کیریئر کے مواقع سے آگاہ کیا۔

انٹرایکٹو سیشن کے دوران طلبہ نے بھرپور سوال و جواب میں حصہ لیا۔ مسٹر گیبریل نے طلبہ کو نصابی کتابوں سے آگے سوچنے، تخیل کو جدت میں بدلنے اور عالمی تناظر میں سیکھنے کی ترغیب دی، جس سے یہ نشست معلوماتی ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت متاثر کن بھی ثابت ہوئی۔

اساس انٹرنیشنل اسکول کی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام اسٹیم ایجوکیشن اور مستقبل کی نسلوں کی تیاری کے عزم کا مظہر ہے، جس کے تحت طلبہ کو عملی اور تجرباتی تعلیم کے ذریعے جدید دنیا کے چیلنجز اور مواقع کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر والدین، اساتذہ اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ