آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی مشقیں نوٹم جاری

10

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب فضائی حدود میں براہِ راست فائرنگ پر مبنی فوجی سرگرمیوں کے باعث نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ سرگرمیاں فوجی مشقوں کے سلسلے میں انجام دی جائیں گی۔

نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ براہِ راست فائرنگ کی یہ فوجی مشقیں 27 جنوری سے 29 جنوری (جمعرات) تک جاری رہیں گی۔ مشقوں کے لیے آبنائے ہرمز کے قریب 5 ناٹیکل میل (تقریباً 9 کلومیٹر) کے دائرہ کار پر مشتمل ایک مخصوص علاقہ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق اس دوران مقررہ علاقے میں زمین کی سطح سے لے کر 25 ہزار فٹ (تقریباً 7 ہزار 600 میٹر) تک کی فضائی حدود کو محدود اور خطرناک قرار دیا گیا ہے، جبکہ فضائی آمد و رفت کے لیے اس علاقے سے گزرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ