ایران کا ٹرمپ کی دھمکی پے ردعمل

34

تہران — ایران نے اپنے خلاف کسی بھی امریکی فوجی کارروائی کی صورت میں سخت ردعمل کی دھمکی دے دی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شامخانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف فوجی اقدام کیا تو امریکا، اسرائیل اور ان کے تمام حمایتیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

علی شامخانی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اور خطے میں موجود دشمن قوتوں کے مفادات محفوظ نہیں رہیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ مستقبل میں ہونے والا کوئی بھی ممکنہ حملہ 2025 سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا۔ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے سخت بیانات خطے میں عدم استحکام کے خدشات کو مزید بڑھا رہے ہیں، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ