ٹرمپ کا دعوی ایران سے مذاکرات جاری مڈنائٹ ہیمرکابھی ذکر

9

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ بات چیت کامیاب ثابت ہوگی، تاہم امریکا ایران کے خلاف ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ بھی کر چکا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی کے بعد جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور امریکی شہر اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہو گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، تاہم آئندہ ملاقات کہاں ہوگی، اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو سفارتی سطح پر بات چیت کا موقع دیا گیا، مگر وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا، جس کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف ’مڈ نائٹ ہیمر‘ کے نام سے کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں نہیں لگتا کہ ایران دوبارہ ایسی کسی کارروائی کا سامنا کرنا چاہے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کسی حد تک پیش رفت کا خواہشمند دکھائی دیتا ہے، تاہم اصل صورتحال کا اندازہ وقت کے ساتھ ہی ہو سکے گا کہ آیا بات چیت کسی نتیجے تک پہنچتی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا کی جانب بھیجے گئے بحری بیڑے سے بھی بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کی طرف روانہ ہو رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ