
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلا جائے گا، کیونکہ کھیل میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف اصولی ہے اور ہمیں بنگلا دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے خود، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مختلف مواقع پر ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ ایران کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو، ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں منڈلاتے خطرات ختم ہوں اور دیرپا امن قائم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کا حامی رہا ہے