
ڈھاکا: بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں 299 میں سے 67 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اتحادی 55 جبکہ جماعت اسلامی اور اتحادی 11 نشستیں حاصل کرچکے ہیں۔
حسینہ واجد کے بعد پہلے انتخابات میں بی این پی اور جماعت اسلامی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، عوامی لیگ پابندی کے باعث الیکشن میں شریک نہیں۔
ادھر قومی ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق 66 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں اور 34 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ریفرنڈم میں آئینی اصلاحات، وزیراعظم کے لیے دو مدتوں کی حد اور نگراں حکومت کی بحالی سمیت اہم تجاویز شامل ہیں۔