سردار ذوالفقار علی کھوسہ انتقال کر گئے

15

پنجاب کی سیاست کی ایک اہم اور باوقار شخصیت، سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی عمر 90 برس تھی۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1962 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو کر کیا اور طویل عرصے تک ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔

اپنے سیاسی کیریئر کے دوران وہ متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں صوبائی وزیر، مشیر، سینیٹر اور گورنر پنجاب شامل ہیں۔ وہ طویل عرصے تک پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے اور نواز شریف کی جلاوطنی کے دور میں پارٹی کے صوبائی صدر بھی رہے۔

2018 کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

سردار ذوالفقار علی کھوسہ کو ایک تجربہ کار، بااصول اور زیرک سیاستدان کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے پنجاب کی سیاست میں کئی دہائیوں تک نمایاں کردار ادا کیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ