
مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے پاکستان میں جاری امریکا-ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ تنظیم نے اس پیش رفت کو اسلامی دنیا میں اتحاد و سفارتی تعاون کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔ حماس کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستے مزید مضبوط ہوں گے