
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف شدید حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائیاں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے اور ان پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے کی گئی کارروائیاں غیر ضروری، خطرناک اور جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی تھیں، جس کے بعد امریکی افواج نے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔
امریکی حکام کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کو تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی کارروائیوں کی بھاری قیمت چکانا ہے، تاہم خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔