پی سی بی نے بہاولپور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخاب منسوخ کر دیے

2

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئندہ ہفتے ہونے والے انتخابات منسوخ کر دیے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے کے مطابق انتخابات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد انتخابات کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق انتخابی عمل میں نامعلوم افراد کی مداخلت، جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج، ووٹرز اور امیدواروں کو ہراساں کیے جانے سمیت دھمکی آمیز فون کالز کی شکایات سامنے آئیں۔

پی سی بی کے مطابق ان حالات کے باعث شفاف اور آزادانہ انتخابی عمل متاثر ہونے کا خدشہ تھا، جس کے پیش نظر انتخابات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نئے انتخابی شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا

مزید خبریں

آپ کی راۓ