
جنوبی پنجاب کے شہر Bahawalpur کے علاقے Yazman میں بکریاں کھیتوں میں داخل ہونے کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد اور گھروں کو آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے بکریاں کھیتوں میں جانے پر طیش میں آ کر خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاندان کے گھر کو بھی آگ لگا دی، جس کے باعث قریب موجود مزید دو گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
متاثرین کے مطابق گھروں میں موجود نقد رقم، زیورات اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ملزمان مبینہ طور پر 30 بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz سے انصاف اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے