عمران خان کے آبائی حلقے سے کون جیتا؟

91

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عمیر خان نیازی نے میدان مار لیا ہے ۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 90 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمیر خان نیازی ایک لاکھ 79 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ن لیگ کے عمیر حیات روکھڑی51 ہزار 223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

آپ کی راۓ