پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نئی حکومت 6 ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجھے نظر نہیں آرہا کہ اتحادی حکومت کا معاملہ 6 ماہ سے زیادہ چل سکے گا، پری پول رگنگ اپنی جگہ تھی، پوسٹ پو ل رگنگ کی گئی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارا احتجاج ایک روز کا نہیں ہوگا، مسلسل احتجاج کا ارادہ ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو جماعتیں احتجاج کرنا چاہتی ہیں ان سے رابطہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، فیصلہ ہوا ہے کہ سیاسی میدان کو خالی نہیں چھوڑا جائے۔