لیڈرشپ نظر نہیں آ رہی ملک کیسے چلے گا؟

118

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ صرف اقتدار کا سوچیں گے تو ملک نہیں چلے گا، وہ لیڈرشپ نظر نہیں آتی جو مسائل حل کرسکے۔

کراچی میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو غیر ذمہ دار ہیں انہیں اندازہ ہوگیا کہ ایسے ملک نہیں چلے گا، کسی جماعت نے الیکشن مہم میں مسائل کے حل کی بات نہیں کی، مشکل یہ ہے کہ ہر جماعت اور سیاسی رہنما اقتدار میں رہا ہے، جو حالات ہیں ہمیں اندازہ نہیں وہ سوچ نظر نہیں آتی جو ملک کو آگے لے کر جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو احساس ہی نہیں کہ ملکی مسائل کا حل کیا ہے، جو حکومت چوری کے ووٹوں سے آئے وہ کیا پرفارم کرے گی،  اخلاقی جواز نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکتا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ