فیصل جاوید طویل روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے

79

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے، پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کرلی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میرے خلاف بہت جعلی کیسز بنائے گئے ہیں، بہت جلد دوبارہ ڈی چوک میں کھڑے ہو کر خان صاحب کے حق میں نعرہ لگاؤں گا، خان صاحب نے فیصلہ کیا ہے میانوالی سے انتخابات لڑیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے راہداری ضمانت دی ہے، میرے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے، 9 مئی واقعات پر ہمارا موقف واضح ہے تحقیقات ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ قوم نے 8 تاریخ کو ہمیں مایوس نہیں کیا،180 سیٹیں مرکز میں ہم نے جیتی ہیں، وہ ہمیں ملنی چاہیے، نواز شریف 17 سیٹوں پر وزیر اعظم کیسے بنیں گے، عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔

مزید خبریں

ڈکی بھائی نے ویڈیو میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا  مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی وضاحت ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ آج...

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

آپ کی راۓ