گوادر میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام

69

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گوادر میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے بہادری سے مقابلے کرتے دو سپاہی شہید ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 مارچ 2024 کو آٹھ دہشت گردوں کے ایک گروہ نے گوادر میں پورٹ اتھارٹی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی پر تعینات فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے روکا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ