سائفر کیس میں عمران خان اگلے ہفتے بری ہو جائیں گے: کھوسہ

167

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزائیں معطل ہوچکی ہیں، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے  لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج کو ایمبولینس میں لا کر سزائیں سنوائی گئیں، سائفر کیس کدھر ہے، سائفر کیس عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔

 لطیف کھوسہ نے کہا کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو پی ٹی آئی نے آگ نہیں لگائی، 9، 10 اور 11 مئی کو بانی پی ٹی آئی تحویل میں تھے، کیسے حملہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ باجوہ نے ایکسٹینشن مانگی، نواز شریف نے دی، لندن میں طے ہوا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہٹائیں گے، پارٹی کو تتر بتر کریں گے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، 45 سال نہ لگائیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ