شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا

143

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا۔ 

اپنے بیان میں ایرانی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ ایران اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ کار منتخب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران مناسب اور درست انداز میں جوابی کارروائی کرے گا۔

میجر جنرل محمد حسین بغیری نے کہا کہ ایران ایسی جوابی کارروائی کرے گا جس کے بعد اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ