
بہاولپور کے شیر باغ میں نایاب نسل کی ایک سفید شیرنی ہلاک ہوگئی۔
شیر باغ انتظامیہ کے مطابق 7 سالہ سفید شیرنی آج اپنے پنجرے میں مردہ پائی گئی، جس کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کروا دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیرنی بظاہر صحت مند تھی اور اس کی اچانک ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
شیر باغ انتظامیہ کے مطابق سفید شیرنی کو تقریباً تین سال قبل لاہور سے بہاولپور منتقل کیا گیا تھا