
بہاولپور(عبدالقدوس ) نیشنل پارک لال سوہانرا جنگلات سے قیمتی درخت کاٹ کرچوری کرنے کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ قیمتی تمبرپکڑے جانے پرٹمبرمافیاکامسلح افراد کے ہمراہ میڈیااورفاریسٹ ملازمین پردھاوا پولیس کے آنے پرٹمبرپھینک گاڑی لے کرفرار متعدد جنگلات ملازمین اورمقامی پولیس کے بھی ملوث ہونے کاانکشاف‘تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پارک لال سوہانرا جنگلات سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی بااثرلینڈمافیاکی مبینہ سرپرستی میں رکشوں پرلوڈ کرکے بہاولپورشہرکی طرف لائی جارہی تھی کہ چک نمبر8 بی سی شکوروالاکے قریب مقامی صحافی نے رکشہ کومشکوک جان کرروکااورجنگلات ملازمین کواطلاع کردی جنگلات ملازمین فاریسٹ رینجر انسپکٹررانامحستن اورفاریسٹ رینجر محمدسرفراز نے موقع پر آنے کی بجائے ٹال مٹول شروع کردی جس کے بعدڈی ایف اولال سوہانرا ہارون طفیل کومطلع کیاگیاان کے حکم پرجنگلا ت ملازمین موقع پرآئے توبااثرمبینہ ٹمبرمافیا محمود عرف مودانامی شخص اپنے دیگرمسلح ساتھیوں کے ہمراہ دھاوابول دیاصحافی اورجنگلات ملازمین کودھمکیاں دیناشروع کردی15 پرپولیس کواطلاع دی توپولیس کے آنے پرمذکورہ بالاٹمبرمافیامحمودشہباز رکشہ ڈرائیورمرسلین دیگرساتھیوں کے ہمراہ لکڑیاں پھینک کررکشہ لے کرموقع سے فرارہوگئے جنگلات ملازمین نے تھانہ بغدادالجدیدکووقوعہ کی تحریرجمع کروائی لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلح غنڈہ نے قیمتی لکڑیوں بھرارکشہ روکنے پرفاریسٹ رینجر محمدعدنان پرتشدد کرکے اس کابازوتوڑ ڈالاتھاٹمبرمافیاکے ظلم وتشدد اورپولیس کے عدم تعاون پرجنگلات ملازمین مایوسی کاشکارہورہے ہیں۔