لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا گیا، جبکہ لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ور چوئل پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ خواتین نام اور پتا ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کر سکتی ہیں، خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اور کالجوں، مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔