چھ ستمبر یوم دفاع پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام عوام کےنام

9

ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا، چھ ستمبر کو اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دن ملکی خودمختاری کےدفاع کی جانب غیرمتزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، کشمیری عوام کی حالتِ زار کا ازالہ کرکے ہی خطے میں دیرپا امن ممکن ہے۔

یومِ  دفاع کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواج کے عظیم سپوتوں نے 6 ستمبر 1965 کو حملہ آور دشمن کو شکست فاش دی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے میں قیام امن اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، تقسیم کشمیر برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ