
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں سات خوارج ہلاک ہو گئے۔
دوسری کارروائی لکی مروت میں کی گئی جس میں مزید دو خوارج سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہوے ۔
ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں موجود دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹانک اور لکی مروت میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے نو خوارج کے مارے جانے پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر فورسز کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ ہے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور انکی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔
محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...